ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کانپور کے ایک کولڈ اسٹوریج میں دھماکہ،4 افراد زخمی، 15لوگ اندر پھنسے 

کانپور کے ایک کولڈ اسٹوریج میں دھماکہ،4 افراد زخمی، 15لوگ اندر پھنسے 

Thu, 16 Mar 2017 00:52:00    S.O. News Service

کانپور: 15/مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)شیوراج پور علاقے کے ایک کولڈ اسٹوریج میں مبینہ طورپر گیس لیک ہونے کے بعدہوئے دھماکے میں چار افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ کچھ لوگوں کے پھنسے ہونے کی خبر ہے۔دھماکہ اتنا شدید تھا کہ عمارت ہی منہدم ہوگئی ہے۔حادثے کے وقت عمارت میں کم از کم 25لوگ موجود تھے جن میں کسان اور کولڈ اسٹوریج کے اسٹاف بھی شامل ہیں، انہیں ملبے سے نکال لیا گیا ہے اور کسی طرح کی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے۔موقع پر 10 ایمبولینس پہنچ چکی ہیں اور جے سی بی اور کٹرس بھی جائے واردات پر پہنچ گئے ہیں۔ایس پی (دیہی)راجیش کمار نے بتایا ہے کہ فائربریگیڈ محکمہ راحت اور بچاؤ کے کام میں لگ گیا ہے۔یہ واقعہ دوپہر کو پیش آیا، جب کٹیار کولڈ اسٹوریج میں گیس لیک ہونے لگی، اس کے بعد دھماکہ ہوا جس سے عمارت کی چھت منہدم ہوگئی، فوج سے بھی مدد کی اپیل کی گئی ہے، اسپتا ل کے عملے کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے کیونکہ زخمیوں کی تعداد میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے۔کولڈ اسٹوریج میں آئے کسان کانپور سے 40 کلومیٹر دور گاؤں سے آلو کو جمع کروانے آئے تھے۔موقع پر موجود افسران کے مطابق، امونیا گیس لیک ہوئی تھی اور فی الحال کانپور شہر سے ماسک منگائے گئے ہیں تاکہ انہیں پہن کر راحت اور بچاؤ کے کام تیزی سے مکمل کئے جا سکیں۔حالیہ رپورٹ کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔


Share: